Tumgik
#تعبیر
Text
طلاق یافتہ عورت کو اکثر سرخ رنگ کا لباس پہننا اس خوشی کی نشاندہی کرتا ہے جو وہ اس وقت محسوس کر رہی ہیں ان پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے بعد جو وہ اپنی پہلی شادی میں پڑی تھیں اور اب وہ ایک خوشگوار اور مستحکم زندگی گزار رہی ہیں۔ 
جب ایک طلاق یافتہ عورت خواب میں سرخ رنگ کے کپڑے پہنتی ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسے اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ملتی ہے جو اس سے پیار کرتے ہیں اور ایک سمجھدار اور محبت کرنے والے خاندان میں رہتے ہیں اور ہمیشہ اس کی حمایت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب تک کہ وہ دوبارہ شروع نہ ہو اور خوشگوار زندگی گزارے۔
Look at this... 👀 https://pin.it/75tU7gfBj
0 notes
akksofficial · 2 years
Text
بھارتی افواج کے ظلم کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، صدر مملکت
بھارتی افواج کے ظلم کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، صدر مملکت
اسلام آ باد (نمائندہ عکس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم ، تفریق اور ناانصافی کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، آج ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد میں اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کو ان کے حق ِخودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جموں و کشمیر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
shazi-1 · 2 months
Text
نظم : ہراس
تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر
میرے تخئیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے
یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے
جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے
تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک
خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے
رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے
تیرے انفاس ترے جسم کی آنچ آتی ہے
میں سلگتے ہوئے رازوں کو عیاں تو کر دوں
لیکن ان رازوں کی تشہیر سے جی ڈرتا ہے
رات کے خواب اجالے میں بیاں تو کر دوں
اِن حسیں خوابوں کی تعبیر سے جی ڈرتا ہے
تیری سانسوں کی تھکن تیری نگاہوں کا سکوت
در حقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
سوچتا ہوں کہ تجھے مل کے میں جس سوچ میں ہوں
پہلے اُس سوچ کا مقسوم سمجھ لوں تو کہوں
میں ترے شہر میں انجان ہوں پردیسی ہوں
تیرے الطاف کا مفہوم سمجھ لوں تو کہوں
کہیں ایسا نہ ہو پاؤں مرے تھرا جائیں
اور تری مرمریں بانہوں کا سہارا نہ ملے
اشک بہتے رہیں خاموش سیہ راتوں میں
اور ترے ریشمی آنچل کا کنارا نہ ملے
(ساحر لدھیانوی)
16 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 2 months
Text
قتل چھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچ
اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ
اپنی پوشاک کے چھن جانے پہ افسوس نہ کر
سر سلامت نہیں رہتے یہاں دستار کے بیچ
سرخیاں امن کی تلقین میں مصروف رہیں
حرف بارود اگلتے رہے اخبار کے بیچ
کاش اس خواب کی تعبیر کی مہلت نہ ملے
شعلے اگتے نظر آئے مجھے گلزار کے بیچ
ڈھلتے سورج کی تمازت نے بکھر کر دیکھا
سر کشیدہ مرا سایا صف اشجار کے بیچ
رزق ملبوس مکاں سانس مرض قرض دوا
منقسم ہو گیا انساں انہی افکار کے بیچ
دیکھے جاتے نہ تھے آنسو مرے جس سے محسنؔ
آج ہنستے ہوئے دیکھا اسے اغیار کے بیچ
محسن نقوی
9 notes · View notes
hasnain-90 · 4 months
Text
‏ہائے وہ آنکھیں، جو تعبیر کا رَستہ دیکھیں
ہائے وہ خواب، جو مِسمار ہوا کرتے ہیں 🥀
10 notes · View notes
my-urdu-soul · 1 day
Text
میرے خوابوں کے جھروکوں کو سجانے والی
تیرے خوابوں میں کہیں میرا گزر ہے کہ نہیں
پوچھ کر اپنی نگاہوں سے بتا دے مجھ کو
میری راتوں کے مقدر میں سحر ہے کہ نہیں
چار دن کی یہ رفاقت جو رفاقت بھی نہیں
عمر بھر کے لیے آزار ہوئی جاتی ہے
زندگی یوں تو ہمیشہ سے پریشان سی تھی
اب تو ہر سانس گراں بار ہوئی جاتی ہے
میری اجڑی ہوئی نیندوں کے شبستانوں میں
تو کسی خواب کے پیکر کی طرح آئی ہے
کبھی اپنی سی کبھی غیر نظر آئی ہے
کبھی اخلاص کی مورت کبھی ہرجائی ہے
پیار پر بس تو نہیں ہے مرا لیکن پھر بھی
تو بتا دے کہ تجھے پیار کروں یا نہ کروں
تو نے خود اپنے تبسم سے جگایا ہے جنہیں
ان تمناؤں کا اظہار کروں یا نہ کروں
تو کسی اور کے دامن کی کلی ہے لیکن
میری راتیں تری خوشبو سے بسی رہتی ہیں
تو کہیں بھی ہو ترے پھول سے عارض کی قسم
تیری پلکیں مری آنکھوں پہ جھکی رہتی ہیں
تیرے ہاتھوں کی حرارت ترے سانسوں کی مہک
تیرتی رہتی ہے احساس کی پہنائی میں
ڈھونڈتی رہتی ہیں تخئیل کی بانہیں تجھ کو
سرد راتوں کی سلگتی ہوئی تنہائی میں
تیرا الطاف و کرم ایک حقیقت ہے مگر
یہ حقیقت بھی حقیقت میں فسانہ ہی نہ ہو
تیری مانوس نگاہوں کا یہ محتاط پیام
دل کے خوں کرنے کا ایک اور بہانہ ہی نہ ہو
کون جانے مرے امروز کا فردا کیا ہے
قربتیں بڑھ کے پشیمان بھی ہو جاتی ہیں
دل کے دامن سے لپٹتی ہوئی رنگیں نظریں
دیکھتے دیکھتے انجان بھی ہو جاتی ہیں
میری درماندہ جوانی کی تمناؤں کے
مضمحل خواب کی تعبیر بتا دے مجھ کو
میرا حاصل میری تقدیر بتا دے مجھ کو
- ساحر لدھیانوی
6 notes · View notes
safdarrizvi · 4 months
Text
اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو
زخم کھلتے ہیں اذیت نہیں ہوتی مجھ کو
اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوں
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر
جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو
ہے امانت میں خیانت سو کسی کی خاطر
کوئی مرتا ہے تو حیرت نہیں ہوتی مجھ کو
تو جو بدلے تری تصویر بدل جاتی ہے
رنگ بھرنے میں سہولت نہیں ہوتی مجھ کو
اکثر اوقات میں تعبیر بتا دیتا ہوں
بعض اوقات اجازت نہیں ہوتی مجھ کو
اتنا مصروف ہوں جینے کی ہوس میں شاہدؔ
سانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہوتی مجھ کو
2 notes · View notes
luminalunii97 · 1 year
Text
Royaye Ma (Our Dream) by Ebi and Shadmehr
This is a Persian protesting song, released in 2013, that criticizes the governments and wishes for a better world. In the last couple of months this song has become popular again for its relatability.
من رویایی دارم رویای آزادی
I have a dream, the dream of freedom
رویای یک رقص بی وقفه از شادی
The dream of dancing unstoppably out of happiness
من رویایی دارم از جنس بیداری
I have a dream, it is of awareness nature
رویای تسکینِ این درد تکراری
The dream of easing this old pain
درد جهانی که از عشق تهی می شه
The pain of a world that is getting void of love
درد درختی که می خشکه از ریشه
The pain of a tree that is dying from the roots
درد زنایی که محکوم آزارن
The pain of women who are sentenced to harassment
یا بچه هایی که تو چرخه ی کارن
Or children who are engaged in child labor
تعبیر این رویا درمون دردامه
If this dream comes true, that'll be the cure of my pains
درمون این دردا تعبیرِ رویامه
The cure of my pains are my dreams coming true
رویای من اینه دنیای بی کینه
This is my dream, a world without hatred
دنیای بی کینه رویای من اینه
A world without hatred is my dream
من رویایی دارم رویای رنگارنگ
I have a dream, a colorful dream
رویای دنیایی سبز و بدون جنگ
The dream of a world that is green and war-free
من رویایی دارم که غیر ممکن نیست
I have a dream that isn't impossible
دنیایی که پاکه از تابلوهای ایست
A world with no stop signs
دنیایی که بمب و موشک نمی سازه
A world that doesn't manufacture bombs and rockets
موشک روی خواب کودک نمی ندازه
(And) doesn't rain down missiles on a sleeping child
دنیایی که تو اون زندونا تعطیلن
A world where prisons are closed in it
آدم ها به جرم پرسش نمی میرن
(And) people aren't murdered for asking questions
نمی میرن
They aren't murdered
10 notes · View notes
aur-sunao · 1 year
Text
خوابوں سے کریں کیسے وہ دل شاد مسلسل
تعبیر جنہیں کرتی ہے برباد مسلسل۔۔۔🥀
17 notes · View notes
sufiblackmamba · 5 months
Text
کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں
1 note · View note
nooriyahasan · 11 months
Text
Tumblr media
سفید پھولوں کی پتیوں میں
کوئی تو رخصت کرے گا مجھ کو
کسی کے ہاتھوں میں وقتِ رخصت
اداسیوں کا الم تو ہو گا
کوئی تو ہو گا کہ جس کی آنکھوں میں
جلتے بجھتے وہ خواب ہوں گے
کہ جن کی تعبیر مر گئی تھی
وہ جن کی عظمت بکھر گئی تھی
کوئی تو ہو گا جو غم میں ڈوبے
اداس نوحے پڑھا کرے گا
کوئی تو ہو گا
جو میری نظموں کے دکھ سنے گا
کوئی تو میری سسکتی غزلوں کے
اشک پونچھا کرے گا شب بھر
کوئی تو ہو گا
جو میرے حق میں دعا کرے گا
کوئی تو ہو گا
3 notes · View notes
veiled-writer · 11 months
Text
Tumblr media Tumblr media
آج بہت عرصے بعد وہ لکھنے بیٹھی تھی۔ ہیڈ فونز سے آتی آواز مسلسل اس کا دھیان بھٹکا رہی تھی۔ آخر تنگ آ کر اس نے ڈائری بند کر کے ایک جانب رکھی اور وہیں ٹیبل پر سر ٹکا کر ان الفاظ پر غور کرنے لگی جو کوئی گلوکارا بہت خوبصورت انداز میں سماعتوں کی نظر کر رہی تھی۔
"نہ ہو کے بھی قریب تو، ہمیشہ پاس تھا
کہ سو جنم بھی دیکھتی، میں تیرا راستہ"
اس کے دل کو اداسی نے گھیرنا شروع کیا۔ اسے وہ سب وعدے یاد آنے لگے جو اس نے کبھی کسی کو لے کر خود سے کئے تھے اور وہ خواب۔۔۔جو وہ کھلی آنکھیں سے بھی دیکھا کرتی تھی، کہ جن کی تعبیر صرف اسی شخص کے ہمراہ ہی ممکن تھی جو اب محض خواب و خیال تک محدود ہو کر رہ گیا تھا۔ ضروری تھوڑی ہے جس کی خواہش آپ کرو وہ آپ کو مل بھی جائے۔ ایسا ہونے لگے تو شاید صبر کا تصور ہی ختم ہو جائے۔ اور ویسے بھی زندگی باپ جیسی شفیق تھوڑی ہے کہ ادھر منہ سے بات نکلے اور مطلوبہ چیز حاضر ہو جائے۔ مگر پھر بھی یہ دل۔۔۔۔کہاں سمجھتا ہے۔۔۔
خلوت ہو یا جلوت ہو، بیداری یا پھر بے خودی
تجھ ہی کو بس ڈھونڈا کریں یہ نگاہیں چار سو
سیدہ امل
3 notes · View notes
akksofficial · 2 years
Text
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا، چیئرمین سینیٹ
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا، چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (نمائندہ عکس)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے باسی اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارت کی جانب…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
0rdinarythoughts · 1 year
Text
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
The interpretation of which is longing and grief, O soulmates, we are those dreams 💔
2 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 2 months
Text
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر
جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو
شاہد ذکی
اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو
زخم کھلتے ہیں اذیت نہیں ہوتی مجھ کو
اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوں
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر
جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو
ہے امانت میں خیانت سو کسی کی خاطر
کوئی مرتا ہے تو حیرت نہیں ہوتی مجھ کو
تو جو بدلے تری تصویر بدل جاتی ہے
رنگ بھرنے میں سہولت نہیں ہوتی مجھ کو
اکثر اوقات میں تعبیر بتا دیتا ہوں
بعض اوقات اجازت نہیں ہوتی مجھ کو
اتنا مصروف ہوں جینے کی ہوس میں شاہدؔ
سانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہوتی مجھ کو
.................
4 notes · View notes
hasnain-90 · 9 months
Text
‏آزاد ہیں اب ہاتھوں میں زنجیر نہیں ہے
یہ خواب ہے اور خواب کی تعبیر نہیں ہے
اب نام ترا مجھ کو سکوں تک نہیں دیتا
اب تیری محبت میں بھی تاثیر نہیں ہے 🥀
8 notes · View notes