Tumgik
#koi khushbu jesi baat kaho
kafi-farigh-yusra · 9 months
Text
پچھلی گلی کے کونے والے سنسان مکان میں بلآخر لوگ بَس گئے ہیں۔ تم تو کہتے تھے کہ برگد کا درخت اس گھر کو بَسنے نہیں دیتا ہے؟ کہ برگد اپنے پُرانے مالک کے انتظار میں ہے۔ وہ اپنے مکان میں کسی اور کو نہیں بساۓ گا۔
پر نئے مکینوں نے برگد پر جھولا لگایا ہے۔ اُس کی چھاؤں میں چارپائی ڈالی ہے۔ انہوں نے برگد سے دوستی کر لی ہے۔ یا شائد۔۔ یا شاید برگد نے اُن سے دوستی کر لی ہے۔
شائد برگد بھی تھک گیا ہو۔ تنہائی برگد کی شام کا سبب بن رہی ہو، وحشت اسے کھوکلا کر رہی ہو۔ شائد اکیلا پن جڑوں کو کاٹ ڈالتا ہے، دل بوڑھا کر دیتا ہے۔
۔ سنو! تم مجھے قصہِ برگد نہ ہونے دینا۔ تم میرے دل کے بوڑھا ہونے سے پہلے لوٹ آنا!
- س ی ط
Tumblr media
7 notes · View notes