Tumgik
#اردونامہ
kafi-farigh-yusra · 9 months
Text
فلک میں آگ لگ جاتی جو دونوں روبرو ہوتے
غروبِ شمس لازم تھا طلوعِ چاند سے پہلے
Tumblr media
Falak mai aag lag jati jo dono ro-baroo hotay
Ghuroob-e-shams lazim tha tuloo-e-chaand se pehle
50 notes · View notes
faheemkhan882 · 1 month
Text
Tumblr media
4 notes · View notes
dhanaklondon · 6 years
Text
سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا ۔ اسٹاک ہوم سوئیڈن۔طارق محمود ماہ اکتوبر کے حوالے سے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سوئیڈن کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا ۔ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں گزشتہ روز کشمیری قوم سے اظہار یک جہتی کیلئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا، جس میں مہمان خصوصی، سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر جناب احمد حسین دائیو صاحب تھے، جبکہ سویڈن کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، جن میں سویڈن کی حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹ کے اہم رہنما اور سویڈش پارلیمنٹ کے رکن جناب سرکن کوزے، مودراتنا پارٹی کی رہنما محترمہ گل صاحبہ، اور ملیو پارٹی بتشرکا کے چیئرمین جناب رانا لیاقت علی خان صاحب کے علاوہ، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی صاحب، چیف آرگنائزر مسعود منہاس صاحب، نائب صدر رانا یسین خاں صاحب، جنرل سیکٹری چوہدری رفاقت علی صاحب، انفارمیشن سیکٹری جناب طارق محمود صاحب، مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بخاری شاہ صاحب، سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ مشن جناب عرفان صاحب، عامر جبار صاحب، فیصل راجہ، الیاس سلیمی، بابر علی اور سو کے لگ بھگ بہت سے پاکستانی حضرات نے شرکت فرمائی میزبانی کے فرائض اردونامہ کے چیف اڈیٹر اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے انفارمیشن سیکٹری جناب طارق محمود صاحب نے انجام دیئے۔ تقریب کا آغاز طارق محمود صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور اسکے بعد حاضرین محفل کو آٹھ دس منٹ پر محیط ایک ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی، جس میں بی بی سی، وائس آف امریکہ، اور اقوام متحدہ کے کشمیر پر موقف کے علاوہ کشمیری مسلمان بچوں اور خواتین پر روا رکھے جانے والے انڈین فوج کے مظالم دکھائے گئے ڈاکومنٹری فلم کے بعد مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بخاری شاہ صاحب نے انگریزی زبان میں ایک پرجوش تقریر کی اور حاضرین کو بتایا کہ کیسے انڈین فوج نے انکے خاندان پر ظلم وستم کیئے، انکے انکشافات رلادینے والے تھے، کیونکہ انڈین فوج نے گیارہ ہزار سے زائد کشمیری خواتین کی عزتیں تار تار کی تھیں اور لاکھوں بچوں بوڑھوں اور جوانوں کو مارواء عدالت قتل کیا تھا۔
This slideshow requires JavaScript.
سویڈش پارلیمنٹ کے رکن جناب سرکن کوزے، مودراتنا پارٹی کی رہنما گل صاحبہ اور ملیو پارٹی کے رہنما رانا لیاقت علی خان صاحب نے انڈین پیرا ملٹری فورسز کے کشمیریوں پر کیئے جانے والے مظالم کی مذمت کی، اور حاضرین کو یقین دلایا کہ وہ ہر محاذ پر اس ایشو کو اٹھائیں گے اور انڈین فوج کے انسانیت سوز مظالم کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی اور دوسرے عہدیداران نے انڈین فوج کے کشمیر پر قبضے کی مذمت کی، اور حاضرین کو اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ، پاکستانی قوم کشمیری عوام کو حق خود اختیاری دلانے کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلیے لمحہ فکریہ ہیں۔
This slideshow requires JavaScript.
سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا
اک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں
کشمیر کا نام زباں پر آتے ہی ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے پیارے کشمیری بھائیوں کی تشدد اور ظلم وستم سے بھری ہوئی لاشیں آنی شروع ہو جاتی ہیں ماؤں اور بہنوں کی اجتماعی آبروریزی کا خوف ناک منظر نظروں کے سامنے گھوم جاتا ہے، چھوٹے چھوٹے بچوں کے آنسو ہم سے سوال کرتے ہیں کشمیر کی جنیت نظیر وادی آج بھی لہو کی آگ میں کیوں جل رہی ہے۔
زندہ ہے پر مانگ رہی ہے جینے کی آزادی
دیو کے چنگل میں شہزادی یہ کشمیر کی وادی
This slideshow requires JavaScript.
کشمیر کی وادی جہاں اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے لیے مقبول نظرہے وہی اگر ہم اس کو جغرافیائی اعتبار سے دیکھیں تو اس کی سرحد ہندستان ، چین ، روس ، افغانستان کے علاوہ پاکستان سے سات سو کلو میڑ تک ملی ہوئی ہے پاکستان اور کشمیرکا ساتھ صرف سرحدی حد تک نہیں بلکہ مذہبی معاشرتی اور معاشی نقطہ نظر سے بھی کشمیر پاکستان کے بے حد قریب ہے اس کے علاوہ پاکستان کے تمام دریا بھی کشمیر سے ہی نکلتے ہیں اور پاکستان کے نام میں ‘ک’ کشمیر کی نمائندگی کرتا ہے۔ قائداعظم نے کیا خوب فرمایا ہے ”کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی شخص شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا زندہ ہے”
This slideshow requires JavaScript.
سویڈن اور فن لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر جناب احمد حسین دائیو نے پاکستانی محبت اور جذبات سے بھرپور خطاب فرمایا، اور حاضرین پر زور دیا کہ کشمیر کی آزادی اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان سے مشروط ہے، اور اوورسیز پاکستانی، پاکستان کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ اپنے پیسے بیکنگ چینل کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔
سٹاک ہوم میں کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا ۔ اسٹاک ہوم سوئیڈن۔طارق محمود
0 notes
kafi-farigh-yusra · 8 months
Text
وہ جو بساط جاں ہی الٹ گیا، وہ جو راستے سے پلٹ گیا
اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت بُلا، اسے بھول جا۔
~امجد اسلام امجد
Tumblr media
Wo jo basaat-e-jaa'n hi ulat gya, wo jo raastay se palat gya
Usay roknay se husool kia, usay mat bulaa, usay bhool jaa
~Amjad Islam Amjad
49 notes · View notes
kafi-farigh-yusra · 26 days
Text
Tumblr media
Wo sar-e-shaam sonay waalay,
Ab jaagtay hain raat bhar!
15 notes · View notes
faheemkhan882 · 11 months
Text
Tumblr media
3 notes · View notes
faheemkhan882 · 11 months
Text
Tumblr media
2 notes · View notes